شیرِ خدا حضرت علی المرتضیٰ کرم اﷲ وجہہ الکریم کے فضائل و مناقب اور رِفعت و شان پر بڑی کثرت کے ساتھ کتبِ احادیث و سیر اور آثارِ صحابہ میں روایات مذکور ہیں، جو آپ کی شان کے علو اور ممتاز و منفرد خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔ کَنْزُ الْمَطَالِبِ فِي مَنَاقِبِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِب رضی الله عنه کے عنوان سے شیخ الاسلام کی اس کتاب میں حوالہ جات و تخریج کے ساتھ ایک سو ستاسی (187) منتخب احادیثِ مبارکہ کو مع اُردو ترجمہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب میں اِس قدر حسین انداز میں بیان کیاگیا ہے کہ آپ کی جلیل القدر عظمت و شان کا کوئی گوشہ مخفی نہیں رہا۔ یہ کتاب حضور نبی اکرم علیہ السلام کے فرامین ’جس کا میں مولا ہوں اس کاعلی مولا ہے‘ اور ’جو اسے دوست رکھے گا اﷲ اسے دوست رکھے گا اور جو اس سے عداوت رکھے گا اﷲ اس سے عداوت رکھے گا‘ کا عملی اِظہار و بیان ہے۔