یہ تصنیف سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی سیرت پر مشتمل ہے۔ اس میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازدواجی زندگی کے لیے آپ کے اِنتخاب کی حکمت وبصیرت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ طیبہ کا کوئی گوشہ چشمِ عالم سے مخفی نہیں رکھا۔ اس تصنیف میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازدواجی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی شریکۂ حیات حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے قلبی تعلق کا عالم کیا تھا۔ اس کتاب کے مطالعہ سے انسان کی رہنمائی کا بھرپور سامان مہیا ہوتا ہے۔