شہرِ مدینہ جو کبھی یثرب تھا، خدا کے محبوب ﷺ کے کے قدموں کی برکت سے طیبہ، طاہر، دارالشفاء اور دار الامن بنا۔ اس کے اطراف و اکناف پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہونے لگا، اس کے مکینوں پر نوازشاتِ الٰہیہ کی بارش ہونے لگی، اس شہرِ امن سے اسلام کی کرنیں پھوٹیں کو چار دانگِ عالم میں بھیل گئیں اور پورا عالم بقعۂ نور بن گیا۔
زیرِ نظر کتاب ’شہرِ مدینہ اور زیاراتِ رسول ﷺ‘ مفکرِ اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی محبت آمیز اور روح پرور تصنیف ہے، جس کے لفظ لفظ سے عشق و محبتِ رسول ﷺ ٹپکتی ہوئی نظر آتی ہے۔
فہرست ابوابِ کتاب
🔹 باب اوّل: شہرِ مدینہ کے خصائص و فضائل
🔹 باب دوم: زیارتِ نبوی ﷺ کے خصائص