Silsila Marwiyat-e-Sufiya’ (1): Al-Marwiyat al-Sulamiyya min al-Ahadith al-Nabawiyya

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs430

Product SKU: BBE-0005

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 276
Binding Hard
Paper Quality Faling
Weight 396 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication 202000-10-08

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تصوف و طریقت دینِ اسلام سے الگ ایک متوازی دین ہے۔ یہ خیال سراسر کم علمی اور کم فہمی بلکہ جہالت پر مبنی ہے۔ امتِ مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ میں علمِ حدیث، تفسیر اور فقہ کے کسی شعبے کے آئمہ کا ایک چھوٹا سا مکتبۂ فکر بھی تصوف اور صوفیاء یا ان کی تعلیمات کا منکر نہیں رہا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ تصوف علمی سند کے بغیر وجود میں نہیں آیا۔ معروف اکابر صوفیا بیک وقت عالم بھی تھے اور زاہد و متقی بھی۔ طبقۂ علما کی طرح طبقۂ عرفاء و صلحاء بھی ہمیشہ سے خدمتِ دین میں پیش پیش رہا ہے بلکہ علماء سے دو قدم آگے بڑھ کر صوفیا کرام نے امتِ مسلمہ کو رشد و ہدایت، علم اور معرفتِ حق، گمراہیوں سے نجات، تطہیرِ باطن اور تہذیبِ اخلاق کا عملی درس دیا ہے۔ قول کی بجائے کردار و عمل سے ایمان اور اسلام کو درجۂ احسان تک پہنچایا اور تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب و باطن کے کٹھن فرائض سرانجام دے کر خدمتِ دین کا فریضہ نبھایا ہے۔ عجیب اتفاق یہ ہوا کہ صدیوں سے ان آئمۂ تصوف پر بطور مفسر، محدث، فقیہ اور مجتہد علمی کام کما حقہ نہیں ہوسکا۔ نتیجتاً تصوف اور آئمہ تصوف کا علمی پہلو عوام و خواص کی نظروں سے اوجھل ہوتا گیا۔ اس اعتبار سے اکابر صوفیائے کرام کی علمی ثقاہت کو متعارف کروانا اہلِ علم و تحقیق کا فرض تھا لیکن اس میں کوتاہی ہوتی رہی۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ صدیوں سے محقق علماء کے ذمے قرض تھا جس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مرویاتِ صوفیاء کے سلسلۂ اشاعت کے ذریعے چکایا ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام ابوعبدالرحمان السلمیؒ کی کتب طبقات الصوفیہ، کتاب الاربعین فی التصوف، کتاب آداب الصحبۃ و حسن العشرۃ، کتاب الفتوہ اور کتاب السماع کے علاوہ امام سلمیؒ کے جلیل القدر شاگرد امام بیہقی کی کتب - السنن الکبریٰ اور شعب الایمان - سے ان کی سے اپنی مکمل سند کے ساتھ مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کتاب میں امام سلمیؒ سے صرف مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا گیا ہے جبکہ امام سلمیؒ نے اپنی کتاب میں ان مرفوع احادیث کے علاوہ بھی دیگر احادیث کثیر تعداد میں مختلف موضوعات کے تحت شامل کی ہیں۔ علاوہ ازیں کتابِ ہٰذا میں عامۃ الناس کی سہولت کے پیش نظر احادیثِ مبارکہ کو موضوع کی مناسبت سے مختلف عنوانات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ بیشتر عنوانات وہی ہیں جو امام سلمیؒ نے قائم کیے ہیں جبکہ کچھ عنوانات موضوع کی مناسبت سے نئے بھی قائم کیے گئے ہیں۔

فہرست
🔹 مقدمہ
🔹 الامام ابو عبد الرحمن محمد بن الحسین السلمي
🔹 متصل اسانید : امام ابو عبد الرحمن السلمی رضی اللہ عنہ تک مؤلّف کی متصل اسانید
🔹 مرفوع متصل احادیث : امام سلمی رضی اللہ عنہ سے مروی مرفوع متصل احادیث
🔹 تلاوت قرآن کا بیان
🔹 ذکر اور دعا کا بیان
🔹 عبادت و استقامت کا بیان
🔹 خوف الٰہی اور حزن کا بیان
🔹 اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کا بیان
🔹 مومن کی فراست کا بیان
🔹 اخلاق حسنہ کا بیان
🔹 اخلاص اور توکل کا بیان
🔹 زہد و ورع اور تقویٰ کا بیان
🔹 رضا اور قناعت کا بیان
🔹 شکر و صبر کا بیان
🔹 فقر اور تواضع کا بیان
🔹 عہد کی پاسداری اور حسن سلوک کا بیان
🔹 پردوہ پوشی، عفو و درگزر کی فضیلت کا بیان : پردوہ پوشی، عفو و درگزر اور باہمی رحمدلی کی فضیلت کا بیان
🔹 اخوت و مودت کا بیان
🔹 محبت کا بیان
🔹 حیاء کا بیان
🔹 اجازت طلب کرنے اور سلام کرنے کا بیان
🔹 جود و سخا اور انفاق کا بیان
🔹 اہل و عیال پر خرچ کرنے کی فضیلت
🔹 حسد اور ریاکاری کا بیان
🔹 والدین کے ساتھ حسن سلوک کا بیان
🔹 اولاد کی تربیت کا بیان
🔹 حقوق اور صلہ رحمی کا بیان
🔹 ہمسائیگی کے حقوق کا بیان
🔹 مہمان نوازی کا بیان
🔹 مشاورت کا بیان
🔹 کھانا اور لباس کے آداب کا بیان
🔹 راست گو تاجر کا بیان
🔹 نیک عورت کا بیان
🔹 خواتین میدان جہاد میں
🔹 شعر گوئی اور سماع کا بیان
🔹 میت پر واویلا کی ممانعت


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available