Silsila Marwiyat-e-Sufiya’ (3): Al-Marwiyat al-Suhrawardiyya min al-Ahadith al-Nabawiyya

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs150

Product SKU: BBE-0007

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 192
Binding Hard
Paper Quality Pearl Paper
Weight 278 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication 202000-10-08

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تصوف و طریقت دینِ اسلام سے الگ ایک متوازی دین ہے۔ یہ خیال سراسر کم علمی اور کم فہمی بلکہ جہالت پر مبنی ہے۔ امتِ مسلمہ کی چودہ سو سالہ تاریخ میں علمِ حدیث، تفسیر اور فقہ کے کسی شعبے کے آئمہ کا ایک چھوٹا سا مکتبۂ فکر بھی تصوف اور صوفیاء یا ان کی تعلیمات کا منکر نہیں رہا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ تصوف علمی سند کے بغیر وجود میں نہیں آیا۔ معروف اکابر صوفیا بیک وقت عالم بھی تھے اور زاہد و متقی بھی۔ طبقۂ علما کی طرح طبقۂ عرفاء و صلحاء بھی ہمیشہ سے خدمتِ دین میں پیش پیش رہا ہے بلکہ علماء سے دو قدم آگے بڑھ کر صوفیا کرام نے امتِ مسلمہ کو رشد و ہدایت، علم اور معرفتِ حق، گمراہیوں سے نجات، تطہیرِ باطن اور تہذیبِ اخلاق کا عملی درس دیا ہے۔ قول کی بجائے کردار و عمل سے ایمان اور اسلام کو درجۂ احسان تک پہنچایا اور تزکیۂ نفس اور تصفیۂ قلب و باطن کے کٹھن فرائض سرانجام دے کر خدمتِ دین کا فریضہ نبھایا ہے۔ عجیب اتفاق یہ ہوا کہ صدیوں سے ان آئمۂ تصوف پر بطور مفسر، محدث، فقیہ اور مجتہد علمی کام کما حقہ نہیں ہوسکا۔ نتیجتاً تصوف اور آئمہ تصوف کا علمی پہلو عوام و خواص کی نظروں سے اوجھل ہوتا گیا۔ اس اعتبار سے اکابر صوفیائے کرام کی علمی ثقاہت کو متعارف کروانا اہلِ علم و تحقیق کا فرض تھا لیکن اس میں کوتاہی ہوتی رہی۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ صدیوں سے محقق علماء کے ذمے قرض تھا جس کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مرویاتِ صوفیاء کے سلسلۂ اشاعت کے ذریعے چکایا ہے۔

زیرِ نظر کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شیخ شہاب الدین سہروردیؒ کی مشہورِ زمانہ کتاب ’عوارف المعارف‘سے اپنی مکمل سند کے ساتھ مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس کتاب میں امام سہروردیؒ سے مروی صرف مرفوع متصل احادیث کو جمع کیا گیا ہے جبکہ امام سہروردیؒ نے اپنی کتاب میں ان مرفوع احادیث کے علاوہ بھی دیگر احادیث کثیر تعداد میں مختلف موضوعات کے تحت شامل کی ہیں۔ علاوہ ازیں کتابِ ہٰذا میں عامۃ الناس کی سہولت کے پیش نظر احادیثِ مبارکہ کو موضوع کی مناسبت سے مختلف عنوانات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

فہرست
🔹 مقدمہ
🔹 صاحب عوارف المعارف
🔹 متصل سند : شیخ شہاب الدین السہروردی رضی اللہ عنہ تک مؤلف کی متصل سند
🔹 مرفوع متصل احادیث : عوارف المعارف سے ماخوذ مرفوع متصل احادیث
🔹 علم کا بیان
🔹 صحابہ کرام کے فضائل کا بیان
🔹 طہارت کا بیان
🔹 نماز اور روزہ کا بیان
🔹 اخلاق حسنہ کا بیان
🔹 اخلاص کا بیان
🔹 محبت کا بیان
🔹 ذکر و دعا اور استغفار کا بیان
🔹 مجاہدہ کا بیان
🔹 زہد اور قناعت کا بیان
🔹 فقر اور تواضع کا بیان
🔹 صبر اور درگزر کرنے کا بیان
🔹 فیاضی اور سخاوت کا بیان
🔹 ادب و تکریم بجا لانے کا بیان
🔹 اخوت و مودت کا بیان
🔹 مزاح کا بیان
🔹 آداب لباس کا بیان
🔹 سماع کا بیان
🔹 حالت سفر میں موت کی فضیلت کا بیان


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available