Zikr-e-Shahadat-e-Imam Husayn A.S: Ahadith Nabawi ki Roshni main

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs500

Product SKU: BBC-0025

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 248
Binding Hard
Paper Quality Faling
Weight 352 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication July 31, 2022

ذِکْرُ مَشْهَدِ الْحُسَیْن علیه السلام مِنْ أَحَادِیْثِ جَدِّ الْحُسَیْن صلی الله علیه وآله وسلم کے عنوان سے اس منفرد کاوش میں سید الشہداء سیدنا امام حسین علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس درد ناک موضوع سے متعلق احادیث مبارکہ اور آثار کو ائمہ و محدثین کی تعلیقات و تصریحات اور واقعاتی ترتیب کے ساتھ منظم کیا گیا ہے۔ اس پر مستزاد سبطِ رسول علیہ السلام کی شہادت کا پس منظر اور ان کی اوائل عمری ہی میں شہادت کی پیشین گوئیاں بھی درج کی گئی ہیں۔ بعد ازاں جگرگوشۂ بتول علیہا السلام کی مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ اور مکہ مکرمہ سے کوفہ کے سفر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد لشکرِ حسینی کا نہرِ فرات کے کنارے پڑاؤ اور کرب و بلا کی تپتی ریت پر تین دن کی پیاس اور بھوک سے نڈھال 72 مردانِ حق کا تاریخِ انسانیت میں عظیم اور بے مثل ایثار و قربانی کا بیان ہے۔ آخر میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کے بعد رونما ہونے والے واقعات کو ترتیب کے ساتھ تحریر کیا گیا ہے۔ اس تاریخی کتاب میں موضوع سے متعلقہ 122 روایات درج کی گئی ہیں، جب کہ ائمہ و محدثین کی تصریحات و توضیحات اس کے علاوہ ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ کے دوران اَہلِ دل کو حدتِ جذبات بھی نصیب ہوگی اور اشکوں کی برسات گناہوں کی سیاہی دھونے کا سبب بنے گی۔ اِن شاء اللہ عزوجل۔


کتاب کو درج ذیل ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے:

🔹 سیدنا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا پس منظر

🔹 امام حسین علیہ السلام کے بچپن میں ہی آپ کی شہادت کی پیشین گوئیاں

🔹 امام حسین علیہ السلام کی کربلا کی طرف روانگی

🔹 امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا سانحہ

🔹 آپ علیہ السلام کی شہادت کے بعد پیش آنے والے واقعات


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available