آج سے کچھ دہائیاں قبل جب بد اعتقادی کی بد لگام آندھیاں ہر سُو دندنا رہی تھیں۔ اس تاریک ماحول اور مکدّر فضا میں قوتِ ایمانی کمزور پڑ رہی تھی، قلبی کیفیات مسمار ہو رہیں تھیں اور اَذہان و قلوب کے آتش دانوں میں عشق و محبت کی حدت ٹھنڈی پڑ رہی تھی۔ بحمد اللہ! مالکِ دو جہاں نے ان حالات میں تحریکِ منہاج القرآن کو منتخب کیا اور آقا ﷺ کے مبارک نعلین کی خیرات عطا کرتے ہوئے اِسے رواں صدی کی رسول نما تحریک بنا دیا۔ اِس تحریک نے اُمت کو سوئے کوئے رسول گامزن کر دیا۔
یہ کتاب فروغِ نعت اور اِحیاے مدحتِ رسول ﷺ کے موضوع پر ہونے والے حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے منتخب خطابات کا مرتّبہ مجموعہ ہے۔