حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ سے خصوصی اِمتیازات عطا ہوئے، جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خصائص مبارکہ کہا جاتا ہے۔ ان خصائص میں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مختصر اور جامع کلمات میں حکمت و معانی کے جہاں بیان کر دینا بھی شامل ہے۔ ان کلمات کو جوامع الکلم کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے خصائص بیان کرتے ہوئے خود فرمایا کہ مجھے بارگاہِ الٰہی سے یہ جوامع الکلم خصوصی طور پر عطا کیے گئے ہیں۔
اِس کتاب ميں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انہی جوامع الکلم میں سے منتخب کلمات کو جمع کیا گیا ہے۔ یہ کلمات قاری کو زندگی کے ہر شعبہ میں راہ نُمائی فراہم کریں گے۔ ان کلمات کے مطالعہ سے جہاں قاری حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسنِ کلام اور عربی زبان و ادب کی چاشنی سے مستفید ہوگا، وہیں اُسے حکمت و دانش کے مو تیوں سے آشنائی بھی ہوگی۔
اِس کتاب ميں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جوامع الکلم سے منتخب 231 کلمات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزانہ کلام کی شان کو واضح کرتے ہیں۔