حضور نبی اکرم ﷺ کی ذات اَقدس کے ساتھ تعلقِ حُبی اُستوار کرنے کا ایک اہم ذریعہ نعت گوئی اور نعت خوانی ہے۔ اس سے آقا ﷺ کی ذاتِ اَقدس کے ساتھ مسلمان اپنا قلبی، عشقی، حبی اور ایمانی تعلق قائم کرتا ہے۔ اِس حوالے سے نعت خوانی مجرب، متحرک اور اَفضل ترین ذریعہ ہے۔
اس کتاب کی سب سے منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پوری دنیا سے صرف تحریکی نعت گو شعراء کا کلام شامل کیا گیا ہے۔
اس کتاب کے ایک ادبی خوبی یہ بھی ہے کہ کتاب کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مؤسسِ اَوّل حضور شیخ الاسلام کے والد گرامی قدر حضرت فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے کلام سے کیا گیا ہے۔ لیکن یہ کلام۔۔۔ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے دستِ اَقدس سے تحریر کردہ ہے۔ اور یہ پہلی بار اِس طرح طبع ہوا ہے۔