Sira al-Rasul (PBUH) ki ‘Ilmi wa Scienci Ahamiyyat

  • In Stock

  • 0 Review(s)

    Rating
    0.0 average based on 0 reviews.

    5 star
    0
    4 star
    0
    3 star
    0
    2 star
    0
    1 star
    0

Price :

Rs100

Product SKU: BE-0043

Author Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Language Urdu
Pages 128
Binding Card
Paper Quality Pearl Paper 68GSM
Weight 145 (G)
Dimensions 8.5*5.5
Date Publication October 31, 2014

دورِ جدید کی علمی دنیا کا رجحان سائنسیت کے تابع ہے۔ سائنس اپنے وسیع ترین معانی میں اس علم کا نام ہے جو قابلِ تصدیق ذرائع سے میسر آتا ہے، جبکہ اپنے طریق کار کے لحاظ سے سائنس سے حاصل کردہ علم حسیت، تجربیت اور منہجی تصور فطرت پر مبنی ہوتا ہے۔ اپنے ان تمام تر محاسن کے باوجود سائنس ایک نوع کے داخلی نقص کا شکار رہتی ہے۔ وہ یہ کہ اس سے پیدا ہونے والے مزاج کا وطیرہ یہ بن جاتا ہے کہ وہ تجربے اور حواس سے ملنے والے علم کو حصول منزل کے لیے نشان راہ سمجھنے کی بجائے مقصود بنا کر اسے انسانی شعور کے لیے متحجر کر دیتا ہے۔

سیرت الرسول ﷺ کا سائنسی پہلو سے مطالعہ نہ صرف انسانی شعور کی سائنسی احتیاج کو پورا کرتا ہے بلکہ اسے سائنس کے داخلی نقائص کے باعث پیدا ہونے والے منفی اثرات سے بچنے کی اہلیت بھی دیتا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی بعثتِ مبارکہ اور قرآنِ حکیم کا نزول دورِ قدیم اور دورِ جدید کے درمیان وہ واسطہ ہے جس کے بعد انسانیت ایک نئی دنیا میں داخل ہوگئی۔ تعقل و تدبر اور تفکر جیسی اصطلاحات جتنی کثرت سے قرآنِ حکیم میں استعمال ہوئیں اس کی نظیر قرآن حکیم کے معاصر لٹریچر میں ملنی مشکل ہے۔ قرآن حکیم کا عطا کردہ یہی وہ ذہنی و فکری رویہ تھا جس نے تہذیب و تمدن سے کوسوں دور عرب معاشرے کو اس ایلیت سے بہرور کر دیا کہ وہ مستقبل کی تمام نسل انسانی کیلئے سائنسی کے لیے سائنسی شعور کے نقیب بن گئے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیر نظر تصنیف میں سیرۃ الرسول کے سائنسی تناظر کی مختلف جہات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس امر کو تاریخی دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے کہ جدید تحقیق کی تمام تر سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ترقی کی بنیاد اسلام کا عطاء کردہ وہ شعور تھا جس کے نتیجے میں انسان نے مظاہر فطرت کی پرستش کرنے کی بجائے اس کی تسخیر کا آغاز کیا۔


Ratings & Reviews

0.0

No Review Found.


To Review


Delivery All Over Pakistan
Ships from Lahore
Standard Delivery - (3-6 working days)
  1. Pakistan Post Office
  2. Leopard
Get Free Shipping (*Over Rs. 4000)
Enjoy delivery of your order directly to the doorstep!
Cash on Delivery Available